
صوبہ مازندران پہنچتے ہي صدر احمدي نژاد کي صحافيوں سے بات چيت:
الہي اقدار سے دفاع، مازندران کے لوگوں کي بنيادي خصوصيت رہي ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ مازندران کے عوام نے ہميشہ حقيقي اسلام سے روشناس ہو کر الٰہي اور انقلابي اقدار کا دفاع کيا ہے اور يہي خصوصيت ورثہ کے طور پر ان کي ايک نسل سے دوسري نسل کو منتقل ہو رہي ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو صوبہ مازندران پہنچتے ہي صحافيوں سے بات چيت کے دوران کيا-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ صوبہ مازندران ميں صنعت اور زراعت کے فروغ کے سلسلے ميں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لينے کے لئے دو ٹيم تشکيل ديے گئے ہيں جو اپني رپورٹيں حکومتي کابينہ کے اگلے اجلاس ميں پيش کريں گي۔