"امتِ مسلمہ کي وحدت اور يکجہتي کے راہ حل"کے زير عنوان کانفرنس سے صدر کا خطاب: استعماري سازشوں کے مقابلے کے لئے تمام مسلمانوں کو پرچمِ توحيد کے زير سايہ اکھٹا ہونا چاہيے <br />
بد 15 May 2013 - 07:55

صدر احمدي نژاد نے تمام مسلمانوں سے اپيل کي ہے کہ وہ پرچمِ توحيد کے زير سايہ اکھٹے ہو کر اپنے درميان وحدت کي صفوں کو مضبوط کريں، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درميان شيعہ و سني کي بحث کا چھيڑا جانا تفرقہ پيدا کرنے کے لئے دشمنان اسلام کي سازشوں کا حصہ ہے۔

"امتِ مسلمہ کي وحدت اور يکجہتي کے راہ حل"کے زير عنوان کانفرنس سے صدر کا خطاب:

استعماري سازشوں کے مقابلے کے لئے تمام مسلمانوں کو پرچمِ توحيد کے زير سايہ اکھٹا ہونا چاہيے

صدر احمدي نژاد نے تمام مسلمانوں سے اپيل کي ہے کہ وہ پرچمِ توحيد کے زير سايہ اکھٹے ہو کر اپنے درميان وحدت کي صفوں کو مضبوط کريں، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درميان شيعہ و سني کي بحث کا چھيڑا جانا تفرقہ پيدا کرنے کے لئے دشمنان اسلام کي سازشوں کا حصہ ہے۔

خبر کا کوڈ: 48580 - 

جمعرات 09 May 2013 - 14:49

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج "امتِ مسلمہ کي وحدت اور يکجہتي کے راہ حل" کے زير عنوان کانفرنس سے صدر کا خطاب کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مسلمانون کو چاہيے کہ وہ تمام تر نسلي ، قومي اور قبائلي اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کے مقابلے ميں ايک ہو جائيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسانوں کو زندگي گزارنے کے اصول سکھانے کے لئے " اسلام " کے نام سے آئين بھيجا ليکن استعماري اور شيطاني طاقتيں نہيں چاہتے کہ يہ الٰہي قانون معاشرے ميں نافذ ہو جائے-

انہوں نے کہا کہا کہ آج دنيا ميں ۵۰ سے زائد اسلامي ممالک ہيں ليکن افسوس کي بات يہ ہے کہ ان ممالک ميں اسلامي قوانين کا بالکل احترام نہيں رکھا جاتا، اس کي بنيادي وجہ يہ ہے کہ ہم نے اسلام اور قرآن سمجھنے کي کوشش ہي نہيں کي اور اس کي دوسري بنيادي وجہ دين کے حوالے سے ذمہ دار افراد کي نااہلي ہے کيونکہ انہوں نے کبھي بھي معاشرے کي صحيح رہنمائي نہيں کي۔



خبر کا کوڈ: 48580  

- ملکی ملاقاتیں