عراق کے صدر جلال طالباني کي اہليہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: دشمن طاقتيں علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کے خلاف ہيں<br />
بد 15 May 2013 - 07:57

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق کے درميان تعلقات کو دوستانہ اور تاريخي قرار ديتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتيں علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کے خلاف ہيں، يہي وجہ ہے کہ وہ ان ممالک کے عوام کو ہر حالت ميں پسماندہ رکھنا چاہتے ہيں۔

عراق کے صدر جلال طالباني کي اہليہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

دشمن طاقتيں علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کے خلاف ہيں

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق کے درميان تعلقات کو دوستانہ اور تاريخي قرار ديتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتيں علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کے خلاف ہيں، يہي وجہ ہے کہ وہ ان ممالک کے عوام کو ہر حالت ميں پسماندہ رکھنا چاہتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 48494 - 

منگل 07 May 2013 - 14:11

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج دارالحکومت تہران ميں عراق کے صدر جلال طالباني کي اہليہ اور پيٹرياٹيک يونين آف کردستان کي رکن محترمہ ہيرو ابراہيم احمد سے ملاقات کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ جنگ اور تصادم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل کا ہرگز بنيادي راہِ حل نہيں ہے بلکہ مذاکرات اور گفتگو سے ان مسائل کا حل نکالنے کي ضرورت ہے۔

اس ملاقات ميں عراق کے صدر کي اہليہ اور پيٹرياٹيک يونين آف کردستان کي رکن محترمہ ہيرو ابراہيم احمد نے بھي ايران وعراق کے تعلقات کو مستحکم قرارديے اور کہا کہ دونوں ممالک تاريخي اور ثقافتي اشتراکات کے حامل ہيں-

انہوں نے مختلف شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي پيش رفت کو سراہا اور کہا کہ دشمن طاقتوں کو مختلف سائنسي ميدانوں خاص طور پرميڈيکل اور ٹکنالوجي کے شعبوں ميں ايران کي پيشرفت سے خوف لاحق ہے۔



خبر کا کوڈ: 48494  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے