
صدر احمدي نژاد کا مغربي آذربائجان کے دورے کے موقع پر اروميہ ميں عظيم الشان عوامي اجتماع سے خطاب:
حکومت ملک سے غربت اور تبعيض کے خاتمے تک اپني کوششيں جاري رکھے گي
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقي کي منزل تک پہنچانے اور غربت و تبعيض کے خاتمے تک اپني کوششيں جاري رکھے گي۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو مغربي آذربائجان کے دورے کے موقع پر ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کيا، انہوں نے کہا کہ آج ملک کو آباد کرنے کے لئے باہمي تعاون اور قومي جذبے کي ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتيں ايران کي ترقي پر بوکھلاہٹ کے شکار ہيں، يہي وجہ ہے کہ وہ ايران کو ترقي اور پيش رفت کو روکنے کے لئے نت نئے منصوبے تيار کر رہے ہيں-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انشاء اللہ ايراني قوم اپني ہمت اور توانائي سے دشمنوں کو شکست سے دوچار کرے گي۔
صدر مملکت نے کہا کہ ايران کو ايٹم بنانے کي ضرورت نہيں ہے کيونکہ ايٹم بم کا استعمال وہ قوميں کيا کرتي ہيں جو تہذيب و ثقافت سے عاري ہوتي ہيں۔
انہوں نے حاليہ صدارتي انتخابات کو بہت اہميت کے حامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ اگر حاليہ انتخابات ميں ۵ کروڑ ووٹ ڈالے جاتے ہيں تو اس سے اسلامي نظام کو کمزور بنانے کے دشمنوں کي ساري سازشيں خاک ميں مل جائيں گي۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ تسلط پسند ممالک کے تمام اقتصادي اور سياسي منصوبے بري طرح ناکام ہو چکے ہيں، انہوں نے مزيد کہا کہ يہ استعماري طاقتيں اپنے داخلي مشکلات پر پردا ڈالنے کے لئے علاقائي ملکوں کو اپس ميں لڑا رہے ہيں تاکہ اس بہانے سے وہ رائے عامہ کي توجہ اپنے داخلي مشکلات سے ہٹا سکيں۔