ہندوستان کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: موجودہ معاشرے کو ايران اور ہندوستان کي تہذيب و ثقافت اپناني چاہيے<br />
بد 15 May 2013 - 10:21

صدر احمدي نژاد نے ايران اور ہندوستان کے درميان قديم تاريخي اور ثقافتي تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہے۔

ہندوستان کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

موجودہ معاشرے کو ايران اور ہندوستان کي تہذيب و ثقافت اپناني چاہيے

صدر احمدي نژاد نے ايران اور ہندوستان کے درميان قديم تاريخي اور ثقافتي تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 48309 - 

هفته 04 May 2013 - 19:30

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو ہندوستان کے وزير خارجہ جناب سلمان خورشيد سے ملاقات کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ دنيا پر حکمفرما موجودہ سياسي اور اقتصادي نظام آج بند گلي ميں پہنچا ہوا ہے اور عدل و انصاف پر مبني ايک نئے نظام کے قيام کے لئے راستہ ہموار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان بڑي تيزي سے ترقي يافتہ ممالک کي صف ميں شامل ہو رہا ہے اور ہميں ہندوستان کي ترقي اور پيش رفت پر خوشي ہے کيونکہ ہم ہندوستان کي ترقي اور پيش رفت کو اپني ترقي سمجھتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتيں علاقائي ممالک کو پسماندہ رکھنے کا تہيہ کيا ہوا ہے تا کہ يہ ممالک ان کي تسلط پسندانہ پاليسيوں کو عملي جامہ پہنانے ميں يہ رکاؤٹ نہ بنيں۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزير خارجہ جناب سلمان خورشيد نے اسلامي جمہوريہ ايران پر عائد پابنديوں کو انساني حقوق کے منافي قرار ديتے ہوئے کہا کہ مجھے يقين ہے کہ يہ پابندياں ايراني قوم کے عزم ميں رکاؤٹ بننے کي بجائے اس کي مزيد ترقي اور پيش رفت کا باعث بنيں گي-

انہوں نے آخر ميں اس عزم کا اظہار کيا کہ ہندوستان اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ زراعت، تجارت اور تيل سميت تمام شعبوں ميں روابط بڑھانا چاہتا ہے۔



خبر کا کوڈ: 48309  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے