
"غير وابستہ تحريک کے مقاصد کي تکميل ميں خواتين اورنوجوانوں کے کردار"کے زيرِ عنوان منعقدہ اجلاس سے صدر کا خطاب:
موجودہ نظام ميں تبديلي لانے کے لئے ہميں نئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہيے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ غير وابستہ تحريک ظلم و جارحيت سے دور ايک آباد دنيا بنانے کے لئے بکھري ہوئي قوموں کو ايک مشترکہ پليٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا بہترين ذريعہ ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو "غير وابستہ تحريک کے مقاصد کي تکميل ميں خواتين اورنوجوانوں کے کردار" کے زيرِ عنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ آج دنيا بنيادي تبديليوں اور نئے نظام کے دہانے پر ہے اور ظالم اسلحے کے زور پر اب قوموں کو لوٹنے اور قبضے کي پاليسي کو جاري نہيں رکھ سکتے کيوں کہ باہمي تعاون اور ہمدلي کے ذريعہ سے ہي دنيا ميں عدل و انصاف کا قيام ممکن ہوسکتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ غير انساني نظريات کو عملي جامہ پہنانے کا استعماري دور اب ختم ہو چکا ہے، اب بيداري کي لہريں بڑي تيزي کے ساتھ پوري دنيا ميں پھيل رہي ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے عدل و اانصاف پر مبني نئے عالمي نظام کے قيام ميں نوجوانوں کے کردار کو انتہائي اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ نوجوان، نشاط، اميد اور تبديلي کي علامت ہيں جو معاشرے کو ترقي اور پيشرفت کي سمت لے جا سکتے ہيں۔