- صوبہ گيلان ميں عوامي جلسے سے صدر کا خطاب: ايراني قوم دنيا ميں پرچمِ توحيد کي سربلندي اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے کوشاں ہے<br />

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم دنيا ميں پرچمِ توحيد کي سربلندي اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے تسلط پسند ملکوں کے اقدامات پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند ممالک اپنے داخلي مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے دنيا کے مختلف علاقوں ميں بدامني پھيلانے کے منصوبے تيار کر رہے ہيں۔

صوبہ گيلان ميں عوامي جلسے سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم دنيا ميں پرچمِ توحيد کي سربلندي اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے کوشاں ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم دنيا ميں پرچمِ توحيد کي سربلندي اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے تسلط پسند ملکوں کے اقدامات پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند ممالک اپنے داخلي مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے دنيا کے مختلف علاقوں ميں بدامني پھيلانے کے منصوبے تيار کر رہے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 48192 - 

بد 01 May 2013 - 15:20

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبہ گيلان کے دورے کے موقع پر رشت ميں عوامي جلسے سے خطاب کے دوران کہي-

صدر مملکت نے کہا کہ سامراج خود کو بچانے کے ليے قوموں کے درميان اختلاف پيدا کر کے اور مختلف علاقوں ميں بدامني پھيلا کر اپنے مسائل کو دوسرے علاقوں ميں لے جانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تسلط پسند طاقتيں مشرقي ايشيا ميں جنگ کے شعلے بھڑکا کر اس علاقے کے ممالک کي ترقي و پيشرفت کو روکنا چاہتے ہيں، کہا کہ وہ ان علاقوں ميں ہتھيار فروخت کرنے کے بہانے اور يہاں کي دولت کو لوٹنے کے لئے يہاں بدامني پھيلانا چاہتے ہيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ايران سميت دنيا کي قوميں بيدار ہيں جبکہ مغربي دنيا مختلف ميدانوں ميں ايران کي ترقي و پيشرفت کي مخالف ہے اس ليے وہ ايٹم بم کے بہانے سے ہمارے اوپر اقتصادي پابندياں لگا رہے ہيں تاکہ کسي نہ کسي طريقے سے ايران کي برق رفتاري سے جاري ترقي کا راستہ روکا جا سکے۔

خبر کا کوڈ: 48192  

- ملکی دورے