
خليج فارس کے قومي دن کي مناسبت سے گھنٹي بجانے کي تقريب سے صدر کا خطاب:
خليج فارس کا قومي دن علاقائي ملکوں کے درميان تعاون کے فروغ کا سنہري موقع ہے
صدر احمدي نژاد نے خليج فارس کے قومي دن کو علاقائي ملکوں کے درميان تعاون کے فروغ کے حوالے سے سنہري موقع قرار ديا ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو خليج فارس کے قومي دن کي مناسبت گھنٹي بجانے کي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خليج فارس کے قومي دن اور اس کي قومي گھنٹي کا يہ مطلب نہيں ہے کہ خليج فارس کو کوئي خطرہ ہے کيونکہ دشمن کي اتني حيثيت نہيں ہے کہ وہ خليج فارس کے ليے کوئي مسئلہ کھڑا کر سکيں۔
باد رہے ايران کي ثقافتي انقلاب کونسل نے پرتگالي سامراج کي ايران سے پسپائي کے دن کو خليج فارس کا قومي دن قرار ديا ہے