جمہوريہ آذربائيجان کے قومي سلامتي کونسل کے سيکرٹري جنرل کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: دشمن تمام تر سازشوں کے باوجود ايران اور جمہوريہ آذربائيجان کے تعلقات ميں کوئي رخںہ نہيں ڈال سکتا
جمعرات 16 May 2013 - 10:52

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے تعلقات کو انتہائي مستحکم اور پائيدار قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايران جمہوريہ آذربائجان کے عوام کے حقوق کي حمايت بدستور جاري رکھے گا-

جمہوريہ آذربائيجان کے قومي سلامتي کونسل کے سيکرٹري جنرل کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

دشمن تمام تر سازشوں کے باوجود ايران اور جمہوريہ آذربائيجان کے تعلقات ميں کوئي رخںہ نہيں ڈال سکتا

صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے تعلقات کو انتہائي مستحکم اور پائيدار قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايران جمہوريہ آذربائجان کے عوام کے حقوق کي حمايت بدستور جاري رکھے گا-

خبر کا کوڈ: 48093 - 

پیر 29 April 2013 - 19:59

انہوں نے دشمنوں کي حاليہ سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود ايران اور جمہوريہ آذربائيجان کے تعلقات ميں کوئي رخںہ نہيں ڈال سکتا۔

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو جمہوريہ آذربائيجان کے سلامتي کونسل کے سيکرٹري جنرل سے ملاقات کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے درميان عرصہ دراز سے قريبي روابط چلے آئے ہيں مزيد کہا کہ دشمن اپنے ناپاک عزائم کو عملي جامہ پہننانے کے لئے علاقائي ملکوں کو ايک دوسرے کے خلاف بڑھکانے کي کوشش کر رہا ہے لہذا اس حوالے سے ہميں مکمل ہوشيار رہنا چاہيے۔

اس موقع پر جمہوريہ آذربائيجان کے سلامتي کونسل کے سيکرٹري جنرل نے کہا کہ دشمن تمام خود مختار ممالک کي طرح ہمارے ملک ميں بھي انتشار پيدا کرنے کے لئے بھاري رقم خرچ کر رہا ہے-

انہوں نے ايران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ جمہوريہ آذربائجان کے موجودہ صدر حيدر علي اف اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات کو خصوصي اہميت ديتا ہے اور وہ اسلامي جمہوريہ ايران کے تمام خارجہ پاليسيوں کي حمايت کرتا ہے۔



خبر کا کوڈ: 48093  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے