چين ميں زلزلے کے نتيجے ميں متعدد افراد کي وفات پر صدر مملکت کا تعزيتي پيغام
صدر مملکت جناب ڈٓاکٹر احمدي نژاد نے چين ميں ہونے والے شديد زلزلے کے نتيجے ميں متعدد افراد کي وفات پر تعزيتي پيغام بھيج ديا ہے۔
خبر کا کوڈ: 48048 -
اتوار 28 April 2013 - 12:18
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
محترم جناب شي جين پينگ
چين کے صدر مملکت
چين کے صوبہ سيچون ميں ہونے والے شديد زلزلے کے نتيجے ميں متعدد افراد کي وفات کي خبر سن کر شديد دکھ ہوا، ميں اسي مناسبت سے آپ اور چين کے عوام کو تعزيت پيش کرتا ہوں، اللہ تعاليٰ پسماندگان کو صبر جميل، زخميوں کو صحت و سلامتي اور چين کو ترقي و خوشحالي عطا فرمائے۔
والسلام
محمود احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 48048
- پیغامات اورمراسلے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451