
صدر احمدي نژاد کا صوبہ آذربائيجان کے زلزلے سے متاثرہ گاؤں پائين ہريس کا دورہ:
ملک کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کي تعميرِ نو کے طرز و طريقے پر آباد کرنا چاہيے
صدر مملکت نے آذربائيجان کے زلزلے سے متاثرہ گاؤں پائين ہريس کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کي تعميرِ نو کے طرز و طريقے پر آباد کرنا چاہيے-
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کي تعمير نو کے حوالے سے عوام ميں جو جذبہ، لگن اور جوش و خروش ديکھنے کو ملا اگر اسي جذبے سے پورے ملک کي تعمير و ترقي کے لئے کام کيا جائے تو يقينا ايران ترقي کا سفر برق رفتاري سے طے کرے گا۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو صوبہ آذربائيجان کے زلزلے سے متاثرہ گاؤں پائين ہريس کے دورے کے موقع پر عوامي جلسہ عام سے خطاب کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اللہ تعاليٰ کے شکرگذار ہيں کہ بہت ہي کم عرصہ ميں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کي تعمير نو کا کام مکمل ہو گيا ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ گذشتہ سال زلزلے کے نتيجے ميں يہاں 10 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 20 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا تھا اور اب حکومت کے تعاون اور يہاں کے ايمان کے جذبے سے سرشار عوام کي کوششوں سے يہ تمام گھر دوبارہ تعمير ہوچکے ہيں۔