
تبريز ميں عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب:
معاشرے ميں توحيد اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے ايراني قوم کي قربانياں بے مثال ہيں
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ معاشرے ميں توحيد اور عدل و انصاف کے فروغ کے لئے ايراني قوم کي قربانياں بے مثال ہيں جو ہماري تاريخ کا ايک سنہري باب ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر ممملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو صوبہ مشرقي آذربائيجان کے شہر تبريز ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ ايراني قوم آئندہ صدارتي انتخابات ميں بھرپور شرکت سے دشمنوں کي تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گي اور آيندہ صدارتي انتخابات ميں ايراني عوام کا سياسي جہاد ان کے اقتصادي جہاد کا پيش خيمہ ثابت ہو گا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد چونتيس برسوں کے دوران ايران نے سائنس و ٹيکنالوجي سميت تمام شعبوں ميں بہت زيادہ ترقي و پيشرفت کي ہے اور يہ ترقي کسي سے ڈھکي چھپي نہيں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تسلط پسند طاقتيں مختلف بہانوں سے ايران کے عوام پر شديد دباؤ ڈال رہي ہيں، انہوں نے سامراجي طاقتوں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ ايران کے عوام کے حقوق کو تسليم کريں کيونکہ ايران کے عوام منطق کے حامل اور گفتگو اور دوستي کرنے والے ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ شام ، پاکستان اور عراق کے واقعات ميں دشمنوں کے ہاتھ واضح طور پر نظر آتے ہيں لہذا اب علمائے کرام کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ امتِ مسلمہ کو اتحاد و يکجہتي کے راستے پر لانے کي کوشش کريں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سامراجي طاقتيں سياسي اور اقتصادي لحاظ سے تعطل کا شکار ہوگئي ہيں اور اپني مشکلات کے حل کے لئے اسلامي ملکوں کے درميان لڑائياں کراکے مسلمانوں کي دولت لوٹنے کے مواقع تلاش کر رہي ہيں۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے تيل کے شعبے ميں ايران پر عائد ہونے والي پابنديوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے مناسب حکمت عملي کے ذريعے تيل پر عائد پابنديوں کو توڑ ڈال ہے