
مصر کے خارجہ امور کے نائب وزير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران عزت اور پيش رفت کي راہ ميں مصر کا ساتھ دے گا
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران ايران عزت اور پيش رفت کي راہ ميں مصر کا ساتھ دے گا اورايران دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کي بھرپور حمايت کرے گا۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو دارالحکومت تہران ميں مصر کے صدر کے خارجہ امور کے وزير عصام حداد سے ملاقات کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ ايران اور مصر خطے ميں مرکزي حيثيت کے حامل ہيں لہذا دونوں ملکوں کے باہمي تعاون سے پورے مشرقِ وسطٰيٰ کے مسائل ہو سکتے ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ شام کے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر ايک جيسا موقف رکھتے ہيں اور قاہرہ کے اجلاس ميں بھي اس بات پر زور ديا گيا تھا کہ مذاکرات اور گفتگو ہي شام کے بحران کا بنيادي راہ حل ہے۔
اس موقع پر مصر کے صدر کے خارجہ امور کے وزير جناب عصام حداد نے خطے کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہيے۔