ترکي کے ترقي اور منصوبہ بندي کے وزير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايران اور ترکي کے مفادات اور دشمن مشترک ہيں<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:51

صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکي کے مفادات اور دشمن مشترک ہيں، کہا ہے کہ دشمن دونوں ملکوں کے روابط کي توسيع کے مخالف ہيں کيونکہ ہمارے پائيدار اور مستحکم روابط خطے ميں ان کے مفادات کے لئے خطرہ ہيں۔

ترکي کے ترقي اور منصوبہ بندي کے وزير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايران اور ترکي کے مفادات اور دشمن مشترک ہيں

صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکي کے مفادات اور دشمن مشترک ہيں، کہا ہے کہ دشمن دونوں ملکوں کے روابط کي توسيع کے مخالف ہيں کيونکہ ہمارے پائيدار اور مستحکم روابط خطے ميں ان کے مفادات کے لئے خطرہ ہيں۔

خبر کا کوڈ: 47871 - 

هفته 27 April 2013 - 14:45

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج دارالحکومت تہران ميں ترکي کے ترقي اور منصوبہ بندي کے وزير سے ملاقات کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکي ترقي و پيشرفت کے ليے بے پناہ توانائي اور صلاحيت رکھتے ہيں مزيد کہا کہ دونوں طرفہ تعاون ميں توسيع اور تعلقات ميں فروغ دونوں ملکوں اور پورے علاقے کے مفاد ميں ہے۔

ترکي کے ترقي اور منصوبہ بندي کے وزير جناب جودت ييلماز نے بھي اس ملاقات ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ ايران اور ترکي يکساں تہذيب و ثقافت کے حامل ہيں جبکہ علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر بھي دونوں ملکوں کي سرنوشت ايک دوسرے سے جڑي ہوئي ہے لہذا اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تجارت سميت تمام شعبوں ميں دوطرفہ روابط بڑھانا چاہتا ہے-

خبر کا کوڈ: 47871  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے