
صوبہ اصفہان ميں ايک عظٰيم الشان عوامي اجتماع سے صدر مملکت کا خطاب:
دنيا ميں عدل و انصاف کے فروغ کے لئے مکمل ہوشياري اور ہميشہ ميدان ميں حاضر ہونے کي ضرورت ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دنيا ميں عدل و انصاف کے فروغ کے لئے مکمل ہوشياري اور ہميشہ ميدان ميں حاضر ہونے کي ضرورت ہے-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے آيندہ صدارتي انتخابات ميں ۵ کروڑ عوام کي شرکت سے استعماري طاقتوں کي تمام سازشيں ناکام ہو جائيں گي۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اصفہان ميں عظيم الشان عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ ايراني قوم منطق اور ہوش و فراست والي قوم ہے لہذا انہيں ديگر قوموں سے بھي ہہي توقع ہے کہ وہ ان سے منطق کے دائرے ميں بات کريں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ بين الاقوامي سطح پر عدل و انصاف قائم ہونا چاہيے کيونکہ جب تک عدل و انصاف قائم نہيں ہو گا تب تک قوموں کو ترقي و پيشرفت حاصل نہيں ہوگي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ استعماري طاقتوں کو سب سے زيادہ خوف عدل و انصاف سے ہے کيونکہ اگر دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني حکومت قائم ہو جائے گي تو ان کا وجود صفہ ہستي سے مٹ جائے گا۔