
لبنان، کومور اور جنوبي افريقہ کے نئے سفيروں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
آزاد اور خود مختار ممالک آزادي، عدل و انصاف اور انسانيت کے احياء کے لئے جدوجہد کر رہے ہيں
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ لبنان، کومور اور جنوبي افريقہ کي مانند آزاد اور خود مختار ممالک آزادي، عدل و انصاف اور انسانيت کے احياء کے لئے جدوجہد کر رہے ہيں۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کي شام لبنان کے نئے سفير فادي حاج علي سے ملاقات کے دوران کيا-
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور لبنان کے موجودہ حاليہ روابط کو قريبي اور انتہائي پائيدار قرار ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ روابط کے فروغ کے لئے کوششيں مزيد تيز کرني چاہيے۔
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ صہيونزم اور مشرقِ وسطيٰ سے متعلق ايران اور لبنان کا موقف ايک جيسا ہے مزيد کہا کہ مذاکرات اور گفتگو ہي خطے کے مسائل کا بنيادي راہ حل ہے کيونکہ طاقت کے بل بوتے پر دوسروں پر زبردستي اپني بات منوانے کا سوچ غلط ہے۔
کومور کے نئے سفير جناب احمد عبداللہ احمد مواتان سے ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور کومور کے درميان دو طرفہ روابط کے فروغ کے حوالے سے کافي مواقع موجود ہيں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہيے۔
اس موقع پر جنوبي افريقہ کے نئے سفير نے بھي صدر احمدي نژاد سے ملاقات کي، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي افريقہ کے درميان عرصہ دراز سے قريبي روابط چلے آئے ہيں اور ان روابط کو پائيدار اور مستحکم بنانے ميں کسي قسم کي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
آخر ميں لبنان، کومور اور جنوبي افريقہ کے نئے سفيروں نے اپنے اپنے سرکاري دستاويزات صدر احمدي نژاد کو پيش کئے۔