- ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبہ قم ميں چند ترقياتي منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کيا
جمعرات 16 May 2013 - 10:50

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد جو صوبہ قم ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے لئے قم کے دورے پر ہيں، انہوں نے آج يہاں چند ترقياتي منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبہ قم ميں چند ترقياتي منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کيا

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد جو صوبہ قم ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے لئے قم کے دورے پر ہيں، انہوں نے آج يہاں چند ترقياتي منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کيا-

خبر کا کوڈ: 47823 - 

منگل 23 April 2013 - 16:20

ان منصوبوں ميں 54 کلوميٹر دور سے قم کو پينے کا صاف پاني پہنچانے کا منصوبہ، ساٹھ کلوميٹر طويل بائي پاس ريلوے لائن اور سات ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل مہر ہاؤسنگ اسکيم کا افتتاح شامل ہيں۔

ان منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مذہبي شہر قم کو عالمِ اسلام کے ليے نمونہ ہونا چاہيے اور اسے پورے دنيا سے آنے والے زائرين کي شائستہ انداز ميں ميزباني کرني چاہيے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ بين الاقوامي سطح پر عدل و انصاف قائم ہونا چاہيے کيونکہ جب تک عدل و انصاف قائم نہيں ہو گا تب تک قوموں کو ترقي و پيشرفت حاصل نہيں ہوگي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ استعماري طاقتوں کو سب سے زيادہ خوف عدل و انصاف سے ہے کيونکہ اگر دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني حکومت قائم ہو جائے گي تو ان کا وجود صفہ ہستي سے مٹ جائے گا۔



خبر کا کوڈ: 47823  

- ملکی دورے