
جمہوريہ گني کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران اور جمہوريہ گني کے درميان روابط کے فروغ ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے
صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ گني اکثر بين الاقوامي مسائل ميں ايک جيسا طرزِ فکر رکھتے ہيں، کہا ہے کہ دونوں ملک عدل و انصاف اور حريت و آزادي کے فروغ کے لئے کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمہوريہ گني کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کيا-
صدر مملکت نے کہا کہ ايران اور جمہوريہ گني کے درميان جعرافيائي فاصلہ دونوں کے تعلقات کو متاثر نہيں کر سکتا، انہوں نے اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں دوطرفہ روابط کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور جمہوريہ گني کے درميان روابط کے فروغ ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
اس موقع پر جمہوريہ گني کے وزير خارجہ جناب فانسئي فال نے کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانا چاہتا ہے-
انہوں نے مزيد کہا کہ اس کا ملک بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کے موقف کي حمايت جاري رکھے گا۔