ايران کے جنوب مغربي علاقے گتوند ميں ڈيم اور بجلي گھر کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب: ہماري موجودہ پيش رفت ايران کے تابناک مستقبل کي علامت ہے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:51

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اعليٰ اہداف و مقاصد کے حصول تک پہنچنے ميں ہمارے پاؤں ميں کبھي لرزہ طاري نہيں ہوا بلکہ ہم ثابت قدمي سے اپنے مقصد کے حصول ميں کامياب ہو گئے ہيں اور ہماري موجودہ پيش رفت ايران کے تابناک مستقبل کي علامت ہے۔

ايران کے جنوب مغربي علاقے گتوند ميں ڈيم اور بجلي گھر کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:

ہماري موجودہ پيش رفت ايران کے تابناک مستقبل کي علامت ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اعليٰ اہداف و مقاصد کے حصول تک پہنچنے ميں ہمارے پاؤں ميں کبھي لرزہ طاري نہيں ہوا بلکہ ہم ثابت قدمي سے اپنے مقصد کے حصول ميں کامياب ہو گئے ہيں اور ہماري موجودہ پيش رفت ايران کے تابناک مستقبل کي علامت ہے۔

خبر کا کوڈ: 47699 - 

جمعرات 25 April 2013 - 17:25

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو ايران کے جنوب مغربي علاقے گتوند ميں ڈيم اور 2000 ميگاواٹ بجلي تيار کرنے والے بجلي گھر کي افتتاحي تقريب کے موقع پر کيا-

انہوں نے کہا کہ انسانيت کے دشمن بہت زيادہ کمزور ہوچکےہيں ليکن اس کے يہ معني نہيں کہ وہ فريب دينے اور نقصان پہنچانے کے قابل بھي نہيں رہ گئے ہيں بلکہ وہ اب بھي علاقے ميں اختلاف اور تصادم پيدا کے درپے ہيں تاکہ اس طريقے سے اپني اور صيہوني حکومت کي معيشت کو بچا سکيں۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہميں ہوشيار رہنا چاہيے کہ خطے ميں رونما ہونے والي تبديليوں سےکہيں ايسا نہ ہو کہ صيہوني حکومت کو بچانے کے حيلے اپنا لئےجائيں اور علاقے ميں امريکي تسلط کي بنياديں مضبوط ہوجائيں-

انہوں نےکہا کہ دشمن ايران کے ايٹمي پروگرام کا بہانہ بناکر ايران پر پابندياں لگا رہا ہے اور اسے ترقي سے باز رکھنا چاہتا ہے ليکن يہ ان کي خام خيالي ہے کيوں کہ ايران کو ترقي اور پيش رفت سے کوئي بھي طاقت رک نہيں سکتي۔



خبر کا کوڈ: 47699  

- ملکی دورے