
صدر احمدي نژاد کي ونييزويلا سے واپسي پر صحافيوں سے بات چيت:
وينيزويلا بين الاقوامي سطح پر ايران کا سب سے بڑا حامي ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ وينيزويلا بين الاقوامي سطح پر ايران کا سب سے بڑا حامي ہے، انہوں نے کہا کہ حاليہ دورے اس عزم کا اعادہ کيا گيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران وينيزويلا سميت تمام آزاد اور خود مختار ممالک کے شانہ بشانہ ترقي اور پيش رفت کي چوٹياں سر کرتا رہے گا۔
ان خيالات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو وينيزويلا کے نو منتخب صدر نيکلاس مادورو کے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کے بعد تہران ائيرپوٹ پر صحافيوں سے بات چيت کے دوران کيا-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ لاطيني امريکي ممالک چار سو سال تک مسلسل استعمار کے چنگل ميں تھيں اور اس عرصے کے دوران استعماري طاقتوں نے اس علاقے کي ثروت کو لوٹا اور جو بھي اس علاقے کي آزادي کے ليے اٹھا اسے بري طرح کچل ديا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جب ہيوگو شاوز کے نام سے ونزويلا کا ہيرو عدل اور توحيد کا پرچم بلند کرتا ہے تو يہ اس بات کي علامت ہے کہ اب دنيا کي قوميں بيدار ہو چکي ہيں وہ مزيد ظلم و ستم نہيں سہ سکتيں۔
انہوں نے کہا کہ نيکلاس مادورو بھي ہيوگو شاويز جيسے افکار رکھتا ہے اميد ہے اسلامي جمہوريہ ايران اور وينيزويلا کے درميان روابط مزيد مستحکم ہو جائيں گے اور دونوں ملکوں کي دوستي کا يہ سفر جاري رہے گا۔