صوبہ خوزستان کے دورے کے موقع پر اہواز ميں ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب: ايراني قوم آيندہ صدارتي انتخابات ميں ايسي تاريخ رقم کرے گي جو مدتوں ياد رہے گي
جمعرات 16 May 2013 - 10:49

صدر احمدي نژاد نے ايراني قوم کو ايک تاريخ ساز قوم قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني قوم آيندہ صدارتي انتخابات ميں ايسي تاريخ رقم کرے گي جو مدتوں ياد رہے گي اور جس سے دشمنوں کو مايوسي کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوبہ خوزستان کے دورے کے موقع پر اہواز ميں ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم آيندہ صدارتي انتخابات ميں ايسي تاريخ رقم کرے گي جو مدتوں ياد رہے گي

صدر احمدي نژاد نے ايراني قوم کو ايک تاريخ ساز قوم قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني قوم آيندہ صدارتي انتخابات ميں ايسي تاريخ رقم کرے گي جو مدتوں ياد رہے گي اور جس سے دشمنوں کو مايوسي کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر کا کوڈ: 47666 - 

اتوار 21 April 2013 - 13:28

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو صوبہ خوزستان کے دورے کے موقع پر اہواز ميں ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ ايراني قوم نے پوري تاريخ ميں شرافت، عدل و انصاف اور پاکيزگي کي چوٹيوں تک پہنچنے کے ليے ہميشہ ايک دوسرے کا ساتھ ديا ہے-

انہوں نے کہا کہ ايران کے دشمنوں کو ہميشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ايراني اپنے پاکيزہ موقف پر بدستور ڈٹي ہوئي ہے تاکہ وہ بين الاقوامي سطح پر عدل و توحيد کي علمبرداري کي ذمہ داري سنبھال سکے۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران استعداد، قدرتي وسائل، انساني طاقت اور فکر و سوچ سے مالا مال ملک ہے لہذا اس کے کندھوں پر بھاري ذمہ داري عائد ہو رہي ہے؛ کہا کہ آج دنيا کے تمام انصاف پسندوں اور مظلوموں کي نظريں ايران پر لگي ہوئي ہيں اور ايران ہي ان کي اميدوں کي آخري کرن ہے۔



خبر کا کوڈ: 47666  

- ملکی دورے