ہويزہ ميں عوامي جلسہ عام سے صدر کا خطاب: دشمن مسلمانوں کے درميان دشمني اور نفرت کي آگ بھڑکانے کي کوشش کررہا ہے
جمعرات 16 May 2013 - 10:50

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن مسلمانوں کو ايک دوسرے کے خلاف اکسانے کي کوشش کر رہا ہے تاکہ مسلمان اپس ميں اختلافات کا شکار ہوں اور يوں مسلمانوں کي ثروت کو آساني سے لوٹا جا سکے۔

ہويزہ ميں عوامي جلسہ عام سے صدر کا خطاب:

دشمن مسلمانوں کے درميان دشمني اور نفرت کي آگ بھڑکانے کي کوشش کررہا ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن مسلمانوں کو ايک دوسرے کے خلاف اکسانے کي کوشش کر رہا ہے تاکہ مسلمان اپس ميں اختلافات کا شکار ہوں اور يوں مسلمانوں کي ثروت کو آساني سے لوٹا جا سکے۔

خبر کا کوڈ: 47650 - 

اتوار 21 April 2013 - 20:32

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو صوبہ خوزستان کے دورے کے موقع پر ہويزہ شہر ميں عوامي جلسہ عام سے خطاب کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتيں اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لئے کچھ گروہوں کو مسلمانوں کے مدِ مقابل لاکھڑا کرديا ہے اور مسلمانوں کے درميان دشمني اور نفرت کي آگ بھڑکانے کے لئے بعض دہشت گرد ٹولوں کو ہر طرح کے ہتھيار فراہم کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سامراجي طاقتيں علاقے کے بعض ملکوں ميں مدرسے کے نام پر مراکز قائم کرکے وہاں کچھ لوگوں کو ٹريننگ ديتي ہيں تاکہ وہ نام نہاد مسلمان اپنے جسم پر بم باندھ کر مسجدوں، امام بارگاہوں، اجتماعي مقامات اور عزاداري کے جلوسوں ميں دھماکے کريں اور بے گناہ مسلمانوں کو خاک و خون ميں نہلائيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايسے افراد کي فنڈنگ سامراجي طاقتوں کي خفيہ ايجنسياں کرتي ہيں اور وہ انہيں ہرطرح کي مدد فراہم کرتي ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ايراني عوام کے دشمنوں نے گذشتہ برس پابنديوں عائد کرکے ايراني قوم کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرنے کي کوشش کي مگر انہيں بري طرح ناکامي کا سامنا کرنا پڑا

انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام حاليہ صدارتي انتخابات ميں بھرپور شرکت کے ذريعہ دشمنوں کو مايوس کريں گے اور ان کي سازشوں کا منہ توڑ جواب ديں گے

صدر نے مزيد کہا کہ آئندہ انتخابات ميں 5 کڑوڑ افراد ووٹنگ کے نتيجے ميں بھاري اکثريت سے منتخب ہونے والے نمائندے ملکي اور بين الاقوامي سطح پر ايراني قوم کي تقدير بدلنے ميں اہم کردار ادا کريں گے۔



خبر کا کوڈ: 47650  

- ملکی دورے