
صدر مملکت وينيزويلا روانہ ہوئے
ڈاکٹر احمدي نژاد:
ايران اور وينيزويلا کے روابط ديگر لاطيني امريکي ممالک کے لئے نمونہ عمل ہيں
صدر احمدي نژد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران وينيزويلا سميت تمام لاطيني امريکي ممالک کے ساتھ مستحکم روابط استوار رکھنا چاہتا ہے مزيد کہا ايران اور وينيزويلا کے روابط ديگر لاطيني امريکي ممالک کے لئے نمونہ عمل ہيں اور اب ہم ان روابط کو مزيد مستحکم بنانا چاہتے ہيں۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کي شام ونييزويلا کے نو منتخب صدر نيکلاس مادورو سے کے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کے لئے کاراکاس روانگي سے قبل صحافيوں سے بات چيت کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ آنجہاني ہيوگو شاويز نے استعماري طاقتوں کا جينا حرام کر ديا تھا لہذا اس مرتبہ استعماري طاقتوں کي کوشش يہ تھي کہ اپنے مزاج کے آدمي کو برسرِ اقتدار لائيں ليکن وينيزويلا کے ہوشيار عوام نے انکي خوابوں پر پاني پھر ديا اور ہيوگو شاويز کي مانند ايک بہترين عوامي ليڈر کو اپنے لئے صدر چن ليا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج ميں وينيزويلا کے نو منتخب صدر نيکلاس مادورو کي دعوت پر اس کے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کے لئے کاراکاس جا رہا ہوں جہاں نيکلاس مادورو کے علاوہ تقريب ميں شريک ديگر ممالک کے رہنماؤں سے بھي ملاقاتيں ہوں گي جن ميں اہم بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال کيا جائے گا۔