ايران اور گھانا کے صدور کا مشترکہ پريس کانفرنس: دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني نظام کے قيام کے حوالے سے ايران اور گھانا کے کھندوں پر بھاري ذمہ داري عائد ہوتي ہے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:48

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار ممالک کے تعاون سے دنيا ميں امن و سلامتي کو فروغ مل سکتا ہے اور اس سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا بہت اہم کردار ادا سکتے ہيں۔

ايران اور گھانا کے صدور کا مشترکہ پريس کانفرنس:

دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني نظام کے قيام کے حوالے سے ايران اور گھانا کے کھندوں پر بھاري ذمہ داري عائد ہوتي ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار ممالک کے تعاون سے دنيا ميں امن و سلامتي کو فروغ مل سکتا ہے اور اس سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا بہت اہم کردار ادا سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 47522 - 

بد 17 April 2013 - 17:23

ان خيالات کا اظہار صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کي شام گھانا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کے دوران کيا، انہوں نے کہا کہ ايران تمام خودمختار ملکوں کے ساتھ باہمي احترام کي بنياد پر اور قيام عدل کے لئے تعاون ميں فروغ کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ ايران اور گھانا جيسے خود مختار ممالک کو قطعي طور پر قابل قبول نہيں ہے کہ بعض طاقتيں اسلحے کے زور پر بين الاقوامي اداروں کا سہارا ليکر دوسرے ملکوں کي خودمختاري کے لئے خطرات پيدا کريں-

انہوں نے واضح کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہرگز مغربي حکومتوں کے خلاف دشمنانہ اقدامات نہيں کئے اور اسي طرح امريکا ميں بھي فوجي بغاوت کرانے کي کوشش نہيں کي کيونکہ ہميں دوسروں کي خود مختاري کا ہميشہ احساس رہتا ہے۔

انہوں نے ايران کے خلاف وسيع پابنديوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پابنديوں سے ايران پر کوئي برا اثر نہيں پڑا کيونکہ ان پابنديوں کے سخت دور ميں بھي ايران نے ايٹمي ٹيکنالوجي اور خلائي ٹيکنالوجي ميں خاطر خواہ پيشرفت حاصل کي اور اس وقت ايران سيٹيلائٹ تيار کرنے اور اس کوخلا ميں بھيجنے والا ملک بن چکا ہے اور نينو نيز بائيو ٹيکنالوجي ميں ايران کا شمار دنيا کے دس پيشرفتہ ترين ممالک ميں ہوتا ہے۔

اس مشترکہ پريس کانفرنس کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ اسلامي جمہوريہ ايران گھانا کے ساتھ روابط کے فروغ ميں کسي محدوديت کا قائل نہيں ہے اور کہا کہ ايران زراعت سميت تمام شعبوں ميں گھانا کے ساتھ تعاون کے لئے تيار ہے۔

اس موقع پر گھانا کے صدر نے بھي ايران کے ساتھ روابط کو تاريخي اہميت کے حامل قرار ديتے ہوئے ايران کے ساتھ ہمہ گير تعاون بڑھانے ميں خصوصي دلچسپي ظاہر کي اور کہا کہ گھانا اور ايران کے درميان بہتر روابط سے پوري دنيا پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



خبر کا کوڈ: 47522  

- غیرملکی دورے