گھانا کے قومي اسمبلي کے سپيکر کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: عالمي نظم و نسق ميں تمام اقوام کي مشارکت ہي انساني معاشرے کے درد و رنج سے رہائي کا واحد راستہ ہے
جمعرات 16 May 2013 - 10:47

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ تسلط پسندي کے خاتمے، ايک دوسرے کي ثقافت اور خود مختاري کا احترام، قوموں کے درميان باہمي تعاون ميں فروغ اور عالمي نظم و نسق ميں تمام اقوام کي مشارکت کو موجودہ انساني درد و رنج سے رہائي کا واحد راستہ قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا اکثر بين الاقوامي مسائل ميں يکساں طرزِ فکر رکھتے ہيں.

گھانا کے قومي اسمبلي کے سپيکر کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

عالمي نظم و نسق ميں تمام اقوام کي مشارکت ہي انساني معاشرے کے درد و رنج سے رہائي کا واحد راستہ ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ تسلط پسندي کے خاتمے، ايک دوسرے کي ثقافت اور خود مختاري کا احترام، قوموں کے درميان باہمي تعاون ميں فروغ اور عالمي نظم و نسق ميں تمام اقوام کي مشارکت کو موجودہ انساني درد و رنج سے رہائي کا واحد راستہ قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا اکثر بين الاقوامي مسائل ميں يکساں طرزِ فکر رکھتے ہيں.

خبر کا کوڈ: 47521 - 

بد 17 April 2013 - 14:03

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو گھانا کے دارالحکومت آکرا ميں يہاں کے قومي اسمبلي کے سپيکر اڈوارڈو آدجاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ اس وقت تسلط پسند طاقتيں بڑي تيزي سے زوال پذير ہيں اور حريت پسند قوموں کے لئے ايک تاريخي موقع ہے کہ وہ اپنے مشترکات پر تاکيد کرتے ہوئے بشريت کے سامنے نئي راہيں ہموار کريں۔

صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے مابين مختلف شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور گھانا کے درميان تعميري اور مثبت روابط قائم ہيں۔

اس ملاقات ميں گھانا کے اسپيکر اڈورڈ آدجاہو نے بھي اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جن قوموں کے افراد انصاف پسندانہ اہداف کے درپے رہتے ہيں انہيں کبھي بھي شکست اور ناکامي نہيں ہوگي کہا کہ ايران اور گھانا کے روابط انصاف پسندانہ امنگوں اور اہداف پر مبني ہيں اس ليے انہيں ضرور فروغ حاصل ہوگا اور ان کا ملک غير وابستہ تحريک کے مقام کي ارتقاء کے لئے اسلامي جمہوريۂ ايران کي پاليسيوں کي حمايت کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 47521  

- غیرملکی دورے