
گھانا کے اسلامک يونيورسٹي کے اساتذہ اور طلباء سے صدر کا خطاب:
استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں ايراني قوم کي مزاحمت اِنساني اقدار سے دفاع کے لئے ہے
صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ استعماري دور اپنے آخري مراحل سے گزر رہا ہے اب ان فاسد طاقتوں کو عدالت اور انصاف کے کٹہرے ميں لانا چاہيے، انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں ايراني قوم کي مزاحمت اِنساني اقدار سے دفاع کے لئے ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج گھانا کے اسلامک يونيورسٹي ميں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کے دوران کيا-
صدرمملکت نےگھانا کي اسلامي يونيورسٹي کےطلباء اور اساتذہ کے اجتماع ميں کہا کہ دنيا کےجس حصے ميں بھي غريبي، طبقاتي فاصلہ ، جنگ اورکينہ ودشمني موجود ہو وہاں تسلط پسندوں اورعالمي شيطان ملوث نظرآتے ہيں کيونکہ تسلط پسند، انسانوں کوہميشہ غربت ، پسماندگي ، جہالت ، جنگ اورکينہ ميں مبتلاء رکھناچاہتے ہيں۔
صدراحمدي نژاد نے تمام انسانوں کي مشترکہ ذمہ داري توحيد، اوردنيا ميں انصاف ومحبت کوقرارديا اورکہا کہ اگرانسانوں نے منہ زوروں اور اقتدارپسندوں کےسامنےگھٹنے ٹيک ديئے تو دنيا ميں انسانيت کانام ونشان مٹ جائےگا اوربدعنوان حکومتوں کےسامنے ملت ايران کي استقامت، درحقيقت اپني انسانيت اوردنيا کي تمام قوموں کےدفاع کےلئے ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ظالم طاقتوں کے سامنے ہرگز سرِ تسليم خم نہيں کرنا چاہيے کہا کہ اگر آزاد اور خود مختار ممالک ايک دوسرے کا ساتھ ديں تو پوري دنيا سے ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جائے گا اور ظالم استعماري طاقتيں رسوا اور سرنگون ہو کر صفحہ ہستي سے مٹ جائٰيں گي۔