ايران اور گھانا کے سربراہانِ مملکت کي ملاقات: ايران اور گھانا کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:48

صدر احمدي نژاد نے گھانا کے صدر کے ساتھ ملاقات ميں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ کيا ہے۔

ايران اور گھانا کے سربراہانِ مملکت کي ملاقات:

ايران اور گھانا کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

صدر احمدي نژاد نے گھانا کے صدر کے ساتھ ملاقات ميں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ کيا ہے۔

خبر کا کوڈ: 47518 - 

بد 17 April 2013 - 16:49

تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے گھانا کے صدر کے ساتھ ملاقات ميں باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا-

انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان مشترکہ ثقافتي اور تاريخي روابط کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ روابط ميں توسيع کے لئے تمام تر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ ميں استحکام کے لئے عملي کوششيں مزيد تيز کرني چاہيے، انہوں نے کہا کہ گھانا کا شمار غير وابستہ تحريک کے بانيوں ميں ہوتا ہے لہذا ہم ملکر اس تنظيم کو مزيد کامياب اور کارآمد بنا سکتے ہيں۔

اس موقع پر گھانا کے صدر نے بھي دونوں کے موجودہ تعلقات کو تاريخي اہميت کے حامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے قريبي تعلقات غير وابستہ تحريک کے مقام کے ارتقاء ميں کافي مؤثر ثابت ہو سکتے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 47518  

- غیرملکی دورے