مسلح افواج کے قومي دن کي مناسبت منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: فوج ايران کي طاقت کا مظہر ہے
جمعرات 16 May 2013 - 10:48

صدر احمدي نژاد نے ايراني فوج کو دنيا کے مستقل ممالک کي افواج کے لئے روشن نمونہ قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني فوج خود اعتمادي اور ايمان کے ايسے جذبے سے سرشار ہے جس کي مثال دنيا ميں کہيں نہيں ملتي۔

مسلح افواج کے قومي دن کي مناسبت منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

فوج ايران کي طاقت کا مظہر ہے

صدر احمدي نژاد نے ايراني فوج کو دنيا کے مستقل ممالک کي افواج کے لئے روشن نمونہ قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني فوج خود اعتمادي اور ايمان کے ايسے جذبے سے سرشار ہے جس کي مثال دنيا ميں کہيں نہيں ملتي۔

خبر کا کوڈ: 47482 - 

جمعرات 18 April 2013 - 10:26

ان خيالات کا اظہار صدرمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج دارالحکومت تہران ميں يومِ مسلح افواج کے موقع پر منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کيا-

انہوں نے ايراني فوج کو دنيا کے مستقل ممالک کي افواج کےلئے روشن نمونہ قرار ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ )نے اسلامي جمہوريہ ايران کي نئي فوج کي بنياد ڈالي۔

صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے واضح کيا کہ ايک قوم کو اپني خودمختاري اور قومي سلامتي کے دفاع اور ترقي وپيشرفت جاري رکھنے کي خاطر طاقت کي ضرورت ہے اور حقيقي طاقت ، قوم کي اندروني صلاحيتوں پر منحصر ہے اور دوسروں سے حاصل ہونے والي طاقت ، ہرگز ايک قوم کي موجوديت کا دفاع نہيں کرسکتي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے خداوند متعال پر ايمان کو قومي اقتدار کا سرچشمہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خداوند متعال پر ايمان لاتے ہيں صرف اللہ کي عبادت کرتے ہيں اور اللہ کےلئے جدوجہد کرتے ہيں۔

صدر احمدي نژاد نے اپني قوم پر بھروسے کو طاقت کا ايک اور عامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ اگر قومي طاقت سے الہي راستے ميں فائدہ اٹھايا جائے کوئي بھي دشمن اس قوم کو شکست نہيں دے سکتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دوسري اقوام عالم کےلئے ايراني فوج اور قوم کا پيغام ،اپني قومي صلاحيتوں پر انحصار کرنا اور انصاف پسندي ،ايک دوسرے کے احترام اور محبت ودوستي پر مبني ماحول ميں بين الاقوامي سطح پر حقيقي امن وصلح کي طرف گامزن ہونا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ علاقے ميں امن کي پاسداري کي ہے کہا کہ جب سے غيرملکي افواج علاقے ميں داخل ہوئي ہيں بدامني کا آغاز ہوا ہے اور بدامني کا اصل سبب ،علاقے ميں بيروني عناصر کي موجودگي ہے۔



خبر کا کوڈ: 47482  

- غیرملکی دورے