ايران اور نائجر کے سربراہوں کا مشترکہ کانفرنس: ايران اور نائجر دوطرفہ تعلقات کي توسيع کے خواہاں ہيں
جمعرات 16 May 2013 - 10:47
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجر کے حکام دوطرفہ روابط کے فروغ کے سلسلے ميں ٹھوس اور مؤثر قدم اٹھانا چاہتے ہيں۔

ايران اور نائجر کے سربراہوں کا مشترکہ کانفرنس:

ايران اور نائجر دوطرفہ تعلقات کي توسيع کے خواہاں ہيں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجر کے حکام دوطرفہ روابط کے فروغ کے سلسلے ميں ٹھوس اور مؤثر قدم اٹھانا چاہتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 47474 - 

منگل 16 April 2013 - 18:09

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے بينن کي دارالحکومت نيامي ميں باہمي تعاون کے تين سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے بعد مشترکہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ ايران کي خارجہ پاليسي ميں براعظم افريقہ کو اسٹريٹيجک اہميت حاصل ہے اور ايران چاہتا ہے کہ تمام شعبوں ميں براعظم افريقہ کے ساتھ مثبت روابط استوار رکھيں۔

صدر مملکت نے اس بات کا اظہار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجر اکثر بين الاقوامي مسائل ميں يکساں طرزِ فکر رکھتے ہيں جو دوطرفہ روابط کے استحکام ميں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران زراعت اور صنعت کے شعبوں ميں اپنے کامياب تجربات نائجر کو منتقل کرنے کے لئے تيار ہے-

انہوں نے کہا کہ ايران نائجر کے ساتھ تعلقات بڑھانے ميں کسي محدوديت کا قائل نہيں ہے۔

خبر کا کوڈ: 47474  

- غیرملکی دورے