نائجر کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايران اور نائجر کے درميان دوطرفہ روابط ميں استحکام کے کافي مواقع موجود ہيں<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:46
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجر کے درميان اقتصادي اور تجارتي روابط کے فروغ کے کافي مواقع موجود ہيں جن سے ملک کي ترقي اور پيش رفت ميں بخوبي فائدہ اٹھايا جا سکتا ہے۔

نائجر کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايران اور نائجر کے درميان دوطرفہ روابط ميں استحکام کے کافي مواقع موجود ہيں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجر کے درميان اقتصادي اور تجارتي روابط کے فروغ کے کافي مواقع موجود ہيں جن سے ملک کي ترقي اور پيش رفت ميں بخوبي فائدہ اٹھايا جا سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 47440 - 

منگل 16 April 2013 - 14:26

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو نائجر کے وزير اعظم سے ملاقات کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ ايران اور نائجر بين الاقوامي سطح پر ايک جيسے دشمنوں سے برسرپيکار ہيں لہذا باہمي اتحاد سے دشمنوں کي سازشوں کو مکمل طور پر ناکام بنايا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے امتِ مسلمہ کے درميان اتحاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامي ممالک اپس ميں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کريں تو وہ بين الاقوامي دنيا ميں اپنا مقام پيدا کر سکتے ہيں۔

اس موقع پر نائجر کے وزيراعظم نے کہا کہ اس ملک ايران کے ساتھ اقتصادي، سياسي اور ثقافتي تعلقات کو مزيد فروغ دينا چاہتا ہے-

انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کے درميان اتحاد اور يکجہتي قائم کرنے کے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي کوششيں قابلِ تحسين ہے۔



خبر کا کوڈ: 47440  

- غیرملکی دورے