
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کا افريقي ملک بنين کي ابومہ کالاوائي يونيورسٹي کے اساتذہ و طلباء خطاب:
موجودہ دنيا کے تمام مسائل کي اصل وجہ عالمي سطح پر منصفانہ نظام کا فقدان ہے
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے افريقي ملک بنين کے اپنے دورے کے دوسرے روز ابومہ کالاوائي يونيورسٹي کے اساتذہ و طلباء سے اپنے خطاب ميں کہا کہ موجودہ دنيا کے تمام مسائل کي اصل وجہ عالمي سطح پر منصفانہ نظام کا فقدان ہے ۔
صدر مملکت نے دنيا کے موجودہ اقتصادي نظام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کا سيسٹم کچھ ايسا ہے کہ قوموں کي محنت کا سرمايہ، سرمايہ داروں کي جيب ميں چلاجاتا ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے سامراج کے بردہ دارانہ افکار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراج اپنے اس مقصد کے حصول کيلئے مختلف طريقوں پر عمل پيرا ہے اور عملي طور پر اس وقت دنيا کا نظام ايسے لوگوں کے ہاتھہ ميں ہے کہ جنھوں نے سامراج کا پورا ايک بڑا دور گذارا ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ يہ منھ زور سامراجي، دنيا کے آزاد ملکوں کي ترقي و پيشرفت کے خلاف ہيں، کہا کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کيلئے مختلف قسم کي سازشيں رچاتے ہيں جن ميں کسي بھي قوم ميں اختلاف و تفرقہ پيدا کرنا شامل ہے اور وہ اپنے سياسي و اقتصادي حربوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوموں کے خلاف پابندياں لگاتے ہيں ۔