ڈاکٹر احمدي نژاد نيجر کے علماء اور دانشوروں سے ملاقات: دنيا کي فاسد طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں <br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:46

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ دنيا کي فاسد طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں -

ڈاکٹر احمدي نژاد نيجر کے علماء اور دانشوروں سے ملاقات:

دنيا کي فاسد طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ دنيا کي فاسد طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں -

خبر کا کوڈ: 47293 - 

منگل 16 April 2013 - 00:44

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پير کي رات نيجر کے نيامي شہر ميں مقامي علماء اور دانشوروں سے ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے فاسد کہ عالمي طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں کہا کہ آج انساني معاشرہ بڑي تيزي کے ساتھ اتحاد کي سمت گامزن ہے

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ مسلمانوں کو ہميشہ تمام انساني سماج کي نجات کي فکر ميں رہنا چاہئے اور مسلمانوں کے نعرے اور مقاصد عالمي ہونے چاہئے ، کہا کہ اگر مسلمانوں کے مقاصد عالم گير نہيں ہوں گے تو انسانيت کے دشمن ايسے نعرے عام کريں گے جن سے مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا - صدر مملکت نے کہا کہ بہت جلد اقوام عالم پوري قوت کے ساتھ ظالم طاقتوں کے سامنے کھڑي ہوکے توحيد اور انصاف کو پوري دنيا ميں رواج بخشنے والي ہيں -

صدر محمود احمدي نژاد نے زور ديا ہے کہ دنيا کے موجودہ حالات کي اصل وجہ ، يہ ہے کہ لوگ ، پيغمبر اعظم صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کے راستے سے دور ہو گئے ہيں اور دوسرے الفاظ ميں يہ کہا جا سکتا ہے کہ ان حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہيں جو شيطان کي پيروي کرتے ہوئے حق کے سامنے کھڑے ہوتے ہيں اور انصاف کو پامال کرتے ہيں -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ پيغمبر اسلام تمام انسانوں اور سبھي اقوام سے متعلق ہيں-

انہوں نے کہا کہ پيغمبر اسلام اس لئے مبعوث ہوئے تھے کہ وہ انسانيت کو تعصبات ، تسلط پسندي اور غرور و تکبر سے نجات دلائيں ليکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھي تک يہ ہدف مکمل طور پر عملي جامہ نہيں پہن سکا ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ استعماري اور خود سر عناصر انساني معاشرے پر مسلط ہوگئے ہيں اور وہ اس بات کي اجازت نہيں دے رہے ہيں کہ پيغمبر اسلام کا پيغام اور ان کا راستہ پوري طرح انساني معاشرے ميں عام ہو



خبر کا کوڈ: 47293  

- غیرملکی دورے