ايران اور بنين کے صدور مشترکہ پريس کانفرنس ميں؛ دونوں ملکوں کے درميان روابط اور تعاون ميں فروغ پر زور<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:44
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے بنين کے صدر يائي بوني کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دنيا کو قوموں کي مشترکہ امنگوں اور اصول کي بنياد پر ايک عادلانہ نظام کي ضرورت ہے، کہا کہ مختلف اقوام اور ممالک آپس ميں مل کر اور مشترکہ تعاون کے ذريعے عالمي تعلقات ميں اس اصول کو جاري کر سکتے ہيں۔

ايران اور بنين کے صدور مشترکہ پريس کانفرنس ميں؛

دونوں ملکوں کے درميان روابط اور تعاون ميں فروغ پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے بنين کے صدر يائي بوني کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دنيا کو قوموں کي مشترکہ امنگوں اور اصول کي بنياد پر ايک عادلانہ نظام کي ضرورت ہے، کہا کہ مختلف اقوام اور ممالک آپس ميں مل کر اور مشترکہ تعاون کے ذريعے عالمي تعلقات ميں اس اصول کو جاري کر سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 47191 - 

پیر 15 April 2013 - 00:08

انہوں نے بنين سميت افريقي ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں سے قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور بنين کہ جن کے درميان دوستانہ اور گہرے تعلقات ہيں، ايک ہي صف ميں ہيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ناوابستہ تحريک کے ارکان کو چاہيے کہ وہ قريبي تعاون کے ذريعے عالمي تعلقات ميں ناوابستہ تحريک کے کردار ميں اضافہ کريں۔

بنين کے صدر نے بھي صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کے بنين کے دورے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے افريقي ممالک ميں ان کي موجودگي کو اہميت کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ايران براعظم افريقہ کو دوستانہ نظر سے ديکھتا ہے اور اس براعظم کے عوام کو بھي اسلامي جمہوريہ ايران پر اعتماد ہے اور بنين ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دينا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 47191  

- غیرملکی دورے