
ڈاکٹر احمدي نژاد بنين پہنچ گئے -
صدر مملکت اپنے افريقي ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے ميں بنين پہنچ گئے -
پورٹو نووو ہوائي اڈے پر بنين کے صدر تھامس يائي بوني نے ان کا سرکاري استقبال کيا - استقبال کي سرکاري تقريب کے بعد صدر مملکت نے ہوائي اڈے پر ايک مختصر مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہا کہ ايران اور بنين ايک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہيں-
بنين کے صدر تھامس يائي بوني نے اس مشترکہ پريس کانفرنس ميں تہران ميں منعقدہ نام سربراہي کانفرنس ميں اپني شرکت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ميں ايران نے بہت اچھي ميزباني کي-