عمان کے اسپيکر خالد بن ہلال ناصر المعولي کے ساتھ ايک ملاقات: علاقائي امن و سلامتي کے تحفظ کي غرض سے ايران اور عمان ايک دوسرے کے ساتھ تعميري تعاون کرسکتے ہيں-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:44
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران ميں عمان کے اسپيکر خالد بن ہلال ناصر المعولي کے ساتھ ايک ملاقات ميں ايران اور عمان کے در ميان تعلقات کے فروغ کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور عمان علاقائي امن و سلامتي کے تحفظ کي غرض سے ايک دوسرے کے ساتھ تعميري تعاون کرسکتے ہيں-

عمان کے اسپيکر خالد بن ہلال ناصر المعولي کے ساتھ ايک ملاقات:

علاقائي امن و سلامتي کے تحفظ کي غرض سے ايران اور عمان ايک دوسرے کے ساتھ تعميري تعاون کرسکتے ہيں-

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران ميں عمان کے اسپيکر خالد بن ہلال ناصر المعولي کے ساتھ ايک ملاقات ميں ايران اور عمان کے در ميان تعلقات کے فروغ کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور عمان علاقائي امن و سلامتي کے تحفظ کي غرض سے ايک دوسرے کے ساتھ تعميري تعاون کرسکتے ہيں-

خبر کا کوڈ: 47187 - 

هفته 13 April 2013 - 20:59

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ موجودہ حالت ميں جب دشمن طاقتيں خطے کے ملکوں کے درميان اختلافات اور دورياں پيدا کرنے کي کوشش کر رہے ہيں ايران اور عمان کے تعلقات کا فروغ ان سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے-

صدر احمدي نژاد نے شام اور بحرين کي صورتحال کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہميں شام اور بحرين کي صورتحال پر سخت تشويش ہے اور ايران سمجھتا ہے کہ سب قوموں کو اپنے مستقبل کا خود فيصلہ کرنے کا حق حاصل ہے-

صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ دشمن صرف اپنے مفادات کي فکر ميں ہے اور موجودہ حالات سے اسرائيل اور سامراجي طاقتيں بھرپور فائد اٹھانے کي کوشش کررہيں ہيں-

عمان کے اسپيکر خالد بن ہلال ناصر المعولي نے اس موقع پر عمان اور ايران کے درميان تعلقات کو قديم اور تاريخي قرار ديا- انہوں نے کہا کہ ان کا ملک علاقائي اور بين الاقوامي معاملات ميں ايران کے نظريات کو خيرخواہانہ سمجھتا ہے-

انہوں نے مزيد کہا کہ عمان ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے-



خبر کا کوڈ: 47187  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے