ملک کے صنعت اور معدنيات سے وابستہ ذمہ داروں سے صدر کا خطاب: ايراني قوم سياسي اور اقتصادي جہاد سے دشمنوں کو مايوس کرے گي-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:44

صدر مملکت نےکہا کہ دشمن ہماري قوم کو مايوس کرنے کي کوشش کرتي رہتي ہے ليکن انکي يہ کوششيں بالکل بے سود ہيں-

ملک کے صنعت اور معدنيات سے وابستہ ذمہ داروں سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم سياسي اور اقتصادي جہاد سے دشمنوں کو مايوس کرے گي-

صدر مملکت نےکہا کہ دشمن ہماري قوم کو مايوس کرنے کي کوشش کرتي رہتي ہے ليکن انکي يہ کوششيں بالکل بے سود ہيں-

خبر کا کوڈ: 47185 - 

هفته 13 April 2013 - 14:20

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہمارا دشمن نہيں چاہتا کہ ہم اپنے اصلي مقام تک پہنچ سکيں اس لئے وہ ہمارے خلاف سازشوں اور پروپيگنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے رہبر انقلاب اسلامي کي جانب سے رواں سال کو سياسي اور اقتصادي جہاد کا سال قرار ديے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ کہ آئندہ صدارتي انتخابات ميں عوام کا کردار بہت ہي اہميت کا حامل ہے۔

صدر مملکت نے اقتصادي جہاد کے مسئلے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے اقتصاد ميں ترقي ہوني چاہيے اور دشمنوں کي جانب سے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف دباؤ اور سازشيں بھي اس لئے ہو رہي ہيں کہ ايران کي ترقي کي صورت ميں خطے ميں مغربي ممالک کي مداخلت کا راستہ بند ہو جائے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اگرچہ دشمن اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر پابنديوں کے سہارے ايران کو اقتصادي اور سماجي بحرانوں سے دوچار کرنا چاہتے تھے ليکن حکومت اورعوام کے تعاون سے پابنديوں کا اثر ختم ہوگيا اور دشمن اپنے اہداف کو عملي جامہ پہنانے ميں بري طرح ناکام رہے۔



خبر کا کوڈ: 47185  

- ملکی دورے