صوبہ مازنداران ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: اقتصادي پابندياں ايران کي ترقي ميں ہرگز رکاؤٹ نہيں بن سکتيں
جمعرات 16 May 2013 - 10:43

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمنوں کي کوشش يہ ہے کہ وہ ہر طرح سے ايران کي ترقي ميں رکاؤٹٰيں کھڑي کريں ليکن يہ ان کي خام خيالي ہے کيونکہ اقتصادي پابندياں ايران کي ترقي ميں ہرگز رکاؤٹ نہيں بن سکتيں۔

صوبہ مازنداران ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

اقتصادي پابندياں ايران کي ترقي ميں ہرگز رکاؤٹ نہيں بن سکتيں

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمنوں کي کوشش يہ ہے کہ وہ ہر طرح سے ايران کي ترقي ميں رکاؤٹٰيں کھڑي کريں ليکن يہ ان کي خام خيالي ہے کيونکہ اقتصادي پابندياں ايران کي ترقي ميں ہرگز رکاؤٹ نہيں بن سکتيں۔

خبر کا کوڈ: 47042 - 

بد 10 April 2013 - 19:45

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج صوبہ مازندران ميں ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کيا-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے دشمن کي طرف سے عائد ناجائز پابنديوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کي ايسي نازيبا حرکتوں کے باوجود ايراني قوم تيزي سے ترقي اور پيشرفت کر رہي ہے۔

صدر مملکت نے اس بات زور ديکر کہي کہ ملک ميں عدل و انصاف کے نفاذ کے لئے کوشش کرنے کي وجہ سے ايران کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن نہيں چاہتا کہ ہم اپنے اصلي مقام تک پہنچ سکيں اس لئے وہ ہمارے خلاف سازشوں اور پروپيگنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اسلامي ايران کے مقابلے ميں دشمن ہميشہ اشتباہ کا مرتکب ہوا ہے کيونکہ اسلامي جمہوري اسلامي ايران کي تاريخ، دنيا کي حادثات سے پر تاريخوں ميں ايک ہے لہذا ہمارے دشمنوں کو چاہيئے کہ وہ انسانوں کي طرح ايراني عوام سے بات کريں-

انہوں نے اسلامي جمہوري ايران کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ايران کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کريں تو يہ خود انہي کے مفاد ميں ہے-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ ايراني قوم کے دشمنوں کو يہ بات جان ليني چاہيئے کہ اقتصادي پابنديوں اور کرنسي کي قيمت ميں اتار چڑھاو ايراني قوم کي ترقي کو نہيں روک سکتے بلکہ دشمنوں کي دھمکياں اور پابندياں ايران کي ترقي و پيشرفت ميں مزيد تيزي کا باعث بني ہيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ايران کي ترقي نے مغربي ممالک کو حيرت زدہ اور تشويش ميں مبتلا کر ديا ہے، اور يہ تشويش ملت ايران کے خلاف ان کے دباؤ اور پابنديوں ميں اضافے کا سبب بني ہے، انہوں نے مزيد کہا کہ يہ بات تاريخ سے ثابت ہے کہ مہذب و متمدن ايراني قوم نے ہميشہ دشمنوں اور ان کي سازشوں پر غلبہ پا کر توحيد اور عدل و انصاف کا پرچم لہرايا ہے۔



خبر کا کوڈ: 47042  

- ملکی دورے