شاہرود ميں عظيم عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب: ايراني قوم اللہ کي راہ ميں جہاد سے بين الاقوامي سطح پر اپنا مقام پيدا کر سکتي ہے
جمعرات 16 May 2013 - 10:43

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم اللہ کي راہ ميں جہاد سے بين الاقوامي سطح پر اپنا مقام پيدا کرسکتي ہے۔

شاہرود ميں عظيم عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم اللہ کي راہ ميں جہاد سے بين الاقوامي سطح پر اپنا مقام پيدا کر سکتي ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم اللہ کي راہ ميں جہاد سے بين الاقوامي سطح پر اپنا مقام پيدا کرسکتي ہے۔

خبر کا کوڈ: 47030 - 

جمعرات 11 April 2013 - 20:03

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج مشرقي ايران کے علاقے شاہرود ميں عظيم عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کيا-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايراني قوم کے مثالي نمونہ بن جانے کو ايران کے اسلامي نظام سے دشمنوں کے خوف اور اس کي جانب سے رکاوٹيں کھڑي کيے جانے کا سبب قرار ديا –

صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران کي قوم اپني عظيم صلاحيتوں کي بناء پر عالمي سطح پر رہنمائي کرسکتي ہے اور قوموں کے لئے مثالي نمونے ميں تبديل ہوسکتي ہے مزيد کہا کہ وہ چيز جس سے دشمن ڈرتے ہيں وہ ملت ايران کي راہ اور فکر نيز منھہ زور طاقتوں کے مقابلے ميں انسانوں کي عزت و سرافرازي کي ثقافت ہے۔

انہوں نے ايراني قوم کے خلاف جاري اقتصادي پابنديوں اور رکاوٹيں کھڑي کئے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ خصومت ايٹمي سرگرميوں کے بہانے ہے ، جبکہ يہ محض ايک جھوٹ ہے کيونکہ ملت ايران کو ايٹم بم کي ضرورت نہيں ہے۔



خبر کا کوڈ: 47030  

- ملکی دورے