صوبہ کردستان ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: صوبہ کردستان کي ترقي اور پيش رفت کے لئے مؤثر قدم اٹھانا چاہيے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:44

صدر احمدي نژاد نے صوبہ کردستان ميں ترقياتي کام تيز کرنے کے احکامات جاري کرتے ہوئے کہا کہ کردستان کي ترقي اور پيش رفت کے لئے مؤثر قدم اٹھانا چاہيے۔

صوبہ کردستان ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

صوبہ کردستان کي ترقي اور پيش رفت کے لئے مؤثر قدم اٹھانا چاہيے

صدر احمدي نژاد نے صوبہ کردستان ميں ترقياتي کام تيز کرنے کے احکامات جاري کرتے ہوئے کہا کہ کردستان کي ترقي اور پيش رفت کے لئے مؤثر قدم اٹھانا چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 47028 - 

جمعه 12 April 2013 - 19:04

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج صوبہ کردستان ميں چند ترقياتي منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کي-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کے خلاف عالمي طاقتوں کے موجودہ دباؤ اور پابنديوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ دباؤ مسلسل جاري نہيں رہے گا اور ايران کے آئندہ صدارتي انتخابات، صورت حال کو ملت ايران کے حق ميں تبديل کر ديں گے۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے موجودہ نظام پر ايراني قوم کے بھرپور اعتماد نے دشمنوں کو مايوس کر ديا ہے مزيد کہا کہ ايٹمي ميدان ميں ترقي و پيشرفت بھي ايراني عوام پر اسلامي جمہوري نظام کے اعتماد کا نتيجہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف اقتصادي شعبوں ميں ايراني عوام کي موجودگي کے ليے سہوليات فراہم کرنے کي ضرورت پر زور ديا۔



خبر کا کوڈ: 47028  

- ملکی دورے