
اعليٰ سطحي وفد کے اجلاس کے دوران:
ايران اور برونڈي کے صدور کا دوطرفہ تعاون کي توسيع پر زور
ايران اور برونڈي کے صدور نے ايران اور برونڈي کے درميان تعلقات کو دوستانہ قرار ديتے ہوئے دوطرفہ تعاون کي توسيع کي ضرورت پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کے مطابق آج منگل کو ايران اور برونڈي کے اعليٰ سطحي وفد کے اجلاس کے دوران صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور برونڈي کے تعلقات کے فروغ کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران برونڈي کے ساتھ صنعت و تجارت، زراعت، صحت اور تعليم سميت مختلف شعبوں ميں تعاون کے لئے تيار ہے۔
اس موقع پر برونڈي کے صدر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات کو پہلے سے زيادہ مضبوط اور مستحکم بنانا ہے-
انہوں نے سامراجي طاقتوں کي ريشہ دوانيوں کے نتيجے ميں پيدا ہونے والے مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب آفريقہ کے عوام بيدار ہو چکے ہيں اور برونڈي سميت پورے براعظم آفريقہ کے بہتر مستقبل کي اميد کي جا رہي ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ حاليہ دورے ميں دونوں کے دوران کئي سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہيں جس پر عملدرآمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔