
برونڈي کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژد سے ملاقات:
ايران اور برونڈي کےدرميان باہمي تعاون کے فروغ پر زور
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور برونڈي کےدرميان باہمي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کےمطابق صدراحمدي نژاد نے آج تہران ميں برونڈي کےصدر سے ملاقات ميں اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ دونوں ملک عالمي مسائل ميں مشترکہ نظريات رکھتےہيں-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور برونڈي کےتعلقات ميں فروغ سےمختلف ميدانوں ميں دونوں قوموں کي مزيد پيشرفت و ترقي کي زمين ہموار ہوسکتي ہے۔
صدراحمدي نژاد نےعالمي اداروں ميں برونڈي کي جانب سےاسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ايران اور برونڈي مشترکہ موقف کي بنياد پر ہمہ گيرتعلقات کےفروغ کے لئے علاقے اور دونوں قوموں کےحق ميں مضبوط قدم اٹھاسکتے ہيں۔
برونڈي کےصدر نے بھي ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا کہ اس وقت دنيا تبديلي کےراستے پر گامزن ہے اور امريکہ اوريورپ تنزلي کي طرف بڑہ رہے ہيں اوراس بيچ ايران جيسےممالک جن کےاندر کافي توانائي وصلاحيت ہے دنيا کے مستقبل ميں موثرکردار ادا کرسکتے ہيں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران دنياميں اہم حيثيت کا حامل ہے اور برونڈي عالمي اداروں ميں ملت ايران کےحقوق کي حمايت کرتاہے۔