
ايٹمي ٹيکنالوجي کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:
ايٹمي ٹيکنالوجي کے شعبہ ميں حاصل شدہ کاميابياں قوم بلکہ پوري دنيا کے سامنے پيش کرني چاہيے
خود اعتمادي اور اپني راہ ميں ثابت قدمي سے ہي عزت کي زندگي حاصل ہو سکتي ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايٹمي ٹيکنالوجي کے شعبہ ميں حاصل شدہ کاميابياں قوم بلکہ پوري دنيا کے سامنے پيش کرني چاہيے کيونکہ اس سے لوگوں کے اعتماد ميں اضافہ ہوتا ہے اور دشمن طاقتوں کو ايراني ماہرين کي طاقت و توانائي کا اندازہ ہوتا ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي ںژاد نے آج منگل کو ايٹمي ٹيکنالوجي کے قومي دن کے موقع پر منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کيا، انہوں نے کہا کہ خود اعتمادي اور اپني راہ ميں ثابت قدمي سے ہي عزت کي زندگي حاصل ہو سکتي ہے۔
انہوں نے اس بات پر خوشي کا اظہار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ايٹمي شعبہ ميں نہايت ہي کم مدت ميں خاطر خواہ کاميابياں حاصل کي ہيں، انہوں نے ايٹمي ٹيکنالوجي کي اہميت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کل ايٹمي ٹيکنالوجي کي مدد سے صنعت، زراعت، ميڈيکل سميت تمام شعبوں کو کافي فروغ حاصل ہوا ہے۔
واضح رہے صدر مملکت نے آج ايٹمي توانائي کے قومي دن کے موقع پرجن اہم ايٹمي منصوبوں کا افتتاح کيا جن منصوبوں کا افتتاح کيا ہے ان ميں صوبہ يزد کے شہر تفت ميں روڈ ٹرون کے نام سے موسوم انڈسٹريل اليکٹرونک ان ہينسرکي رونمائي کي، روڈو ٹرون دنيا کا سب سے زيادہ ترقي يافتہ انڈسٹريل ان ہينسر ہے جسے مکمل طور سے ايراني سائنسدانوں نے اپني تحقيقات اور تجربات کي روشني ميں تيار کيا ہے اسے جوہري ٹيکنالوجي،طب، پوليمر انڈسٹريز، غذائي صنعت، کارسازي، پاني اور نکاس پاني کو صاف بنانے، اسپتالوں کے فضلے کي ري سائکلنگ، پائيدار ٹائروں، نہ جلنے والے شيشوں، لکڑي اور دھاتوں کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کيا جاتا ہے-
يزد کي ساغند سائٹ قدرتي ذخائر سے يورينيم حاصل کرنے کا مختلف مراحل کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کارخانے ميں موجود نتصيبات کے ذريعے زمين کي ساڑھے تين سو ميٹر گہرائي سے يورينيم نکالنے کا کام کيا جاتا ہے-
ساغند کي کانوں سے نکالا جانے والا خام يورينيم شہيد رضائي نژاد کمپلکس ميں منتقل کيا جاتا ہے جہاں مختلف مراحل طے کرنے کے بعد اس کو يلو کيک ميں تبديل کيا جاتا ہے-