
ملک کے گورنروں، وزرا اور مجلس شوراي اسلامي کے نمائندوں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
الٰہي اقدار کي ترويج اور راہِ ولايت و امامت کو آگے بڑھانا ہمارا شعار ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ الٰہي اقدار اور راہِ ولايت و امامت کو آگے بڑھانا ہمارا شعار ہے اور يہي ہماري کاميابي اور عزت کا راز ہے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو عيدِ نوروز کي مناسبت سے مجلس شوراي اسلامي کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والي ملاقات ميں کہي-
انہوں نے نئے ھجري شمسي سال کي مبارکباد پيش کرتے ہوئے اس اميد کا اظہارکيا کہ نيا سال ايراني قوم کيلئے عزت،کاميابي،امن و سلامتي اورترقي و پيشرفت کا سال رہے گا۔
صدر مملکت نےکہا کہ دشمن ہماري قوم کو مايوس کرنے کي کوشش کرتي رہتي ہے ليکن انکي يہ کوششيں بالکل بے سود ہيں-
انہوں نے کہا کہ ہميں دشمنوں کي سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے آيندہ انتخابات ميں وسيع پيمانے پر شرکت کرني چاہيئے۔
انہوں نے کہا کہ ايراني قوم نے يہ ثابت کر ديا ہے کہ وہ دشمن کي نفسياتي جنگ اور دباو ميں آکر اپنے اصول اور اھداف سے پيچھے ہٹنے والي نہيں ہے۔