
نيکاراگوئے کي قومي اسمبلي کے سپيکر کي صدر مملکت سے ملاقات:
خود مختار ممالک کو ترقي کي منزل تک پہنچنے کے لئے ايک دوسرے کا بھرپور ساتھ دينا چاہيے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ خود مختار ممالک کو بيروني طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ترقي و پيش رفت کي منزل تک پہنچنے کے لئے ايک دوسرے کا بھرپور ساتھ دينا چاہيے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو نيکاراگوئے کي قومي اسمبلي کے اسپيکر زن نيونيز ٹيلز سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج کل لاطيني امريکہ ميں انقلابي عزائم پھيلتے جارہے ہيں اور يہ اس خطے کے عوام کے لئے کاميابي، ترقي اور پيشرفت کا باعث بن سکتا ہے۔
صدر مملکت نے اس بات پر خوشي کا اظہار کيا کہ دنيا ميں آج کل سامراج اور اقوام عالم کے دشمن کمزور پڑرہے ہيں جبکہ انقلابي عزم دنيا ميں بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ميں اسلامي جمہوريہ ايران سبھي ممالک اور اقوام عالم بالخصوص نيکاراگوئہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
صدر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ دنيا کا کرنسي نظام ڈالر پر منحصر ہے جس کے باعث پورے دنيا کو امريکہ کے اندروني مشکلات اور مسائل برداشت کرنا پڑرہا ہے اور حقيقت ميں يہ ايک منظم لوٹ مار ہے جس کے باعث ديگر اقوام کو ترقي سے روکا جا رہا ہے۔
اس دوارن نيکاراگوئہ کي قومي اسمبلي کے اسپيکر جناب "زن نيونيز ٹيلز" نے بھي مختلف شعبوں ميں ايران کي ترقي کو سراہتے ہوئے کہا کہ نيکاراگوئے کي حکومت بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کے پاليسيوں کي حمايت جاري رکھے گي۔