
صدر احمدي نژاد نے "ارداک ڈيم"کا باقاعدہ افتتاح کيا
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو ايران کے شمال مشرقي شہر مشہد المقدس سے 69 کلو ميٹر کے فاصلے پر واقع "ارداک ڈيم" کا افتتاح کيا۔
يہ ڈيم ارداک گاؤں سے 4 کلوميٹر کے فاصلے پر تعمير کيا گيا ہے جس ميں 30 ميلين مکعب ميٹر پاني زخيرہ کرنے کي گنجائش ہے، اس ڈيم کے پاني سے علاقے کي 1671 ہکٹر پر مشتمل بنجر زمينيں کاشت کے قابل ہو جائيں گي اور ساتھ ساتھ مشہدالمقدس کو بھي 6۔16 ميلين مکعب ميٹر پينے کا پاني فراہم ہو جائے گا۔