
"ارداک ڈيم"کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:
ارداک ڈيم کي تعمير کا مقصد مشہد المقدس کي عوام اور زائرين کو پينے کا پاني مہيا کرنا ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ مشہد المقدس ايک زيارتي شہر ہے جس کي وجہ سے يہاں پاني کا استعمال زيادہ ہے لہذا اسي ضرورت کو پوري کرنے کے لئے علاقے ميں "دوستي ڈيم" اور "ارداک ڈيم" جيسے ترقياتي منصوبے پايہ تکميل تک پہنچائے گئے ہيں تاکہ يہاں کے لوگوں کو پاني کے استعمال ميں دشواري کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مشہد المقدس جغرافيائي اور ايک زيارتي شہر ہونے کے ناطے بہت اہميت کا حامل ہے کيونکہ امام رضا (ع) کي زيارت کے لئے دنيا بھر سے سالانہ لاکھوں زائرين مشہدالمقدس کا رخ کرتے ہيں۔
صدر مملکت نے ايراني قوم کي جاري ترقي و پيشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے خلاف عائد پابنديوں سے ترقي کي چوٹياں سر کرنے سے متعلق ايراني قوم کے عزائم پر کوئي اثر نہيں پڑے گا۔
انہوں نے اخر ميں ان تمام ايراني ماہرين کا شکريہ ادا کيا جن کي کوششوں سے ارداک ڈيم جيسے ترقياتي منصوبے پايہ تکميل کو پہنچ رہے ہيں اور ملک ترقي کي شاہراہ پر گامزن ہے۔