
صدر احمدي نژاد کے ساتھ ترکمانستان کے صدر کي ملاقات:
عالمي جشن نوروز کا عاليشاں طريقے سے منعقد کرنا علاقائي ممالک کے درميان گہري دوستي کي علامت ہے
اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکمانستان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درميان ديرينہ ثقافتي اور تاريخي تعلقات کي بناء پر دوطرفہ روابط کي توسيع پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کے مطابق ترکمانستان کي دارالحکومت عشق آباد مي جاري چوتھے عالمي جشن نوروز کے دوران صدر احمدي نژاد کے ساتھ ترکمانستان کے صدر نے ملاقات کي-
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے عاليشاں طريقے سے عالمي جشنِ نوروز کے انعقاد پر ترکمانستان کي حکومت کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ وہ دن دور نہيں جب جشن نوروز بھرپور شان و شوکت کے ساتھ پوري دنيا ميں منايا جانے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران عالمي سطح پر ترکمانستان کي خارجہ پاليسيوں کي حمايت کرتا ہے کيونکہ ان پاليسيوں سے خطے ميں امن و امان کو فروغ مل رہا ہے۔
اس موقع پر ترکمانستان کے صدر قربان علي بردي محمد اف نے دونوں ملکوں کے درميان روابط کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکمانستان کے درميان ثقافتي اور سياسي تعلقات انتہائي پائيدار ہيں اور دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے ان تعلقات ميں مزيد استحکام لايا جا سکتا ہے۔