نئے ہجري شمسي سال"۱۳۹۲ ھ ش"کے آغاز کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا خصوصي پيغام: دشمنوں کي شکست اور ان کي مکمل ناکامي تک کوششيں جاري رہيں گي/ نيا سال عزت و برکت سے لبريز سال ہوگا / حکومت شفاف انتخابات منعقد کرانا چاہتي<br /> ہے <br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:39

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے 1392 ھ ش سال کے آغاز کے آغاز کي مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامي اور ايراني قوم کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نيا سال عزت و برکت سے لبريز ہوگا اور ايراني قوم بڑي تيزي کے ساتھ ترقي و پيش رفت کي چوٹياں سر کرتے ہوئے دشمنوں کي سازشوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دے گي اور يقينا کاميابي ہماري قدم چومے گي۔

نئے ہجري شمسي سال"۱۳۹۲ ھ ش"کے آغاز کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا خصوصي پيغام:

دشمنوں کي شکست اور ان کي مکمل ناکامي تک کوششيں جاري رہيں گي/ نيا سال عزت و برکت سے لبريز سال ہوگا / حکومت شفاف انتخابات منعقد کرانا چاہتي
ہے

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے 1392 ھ ش سال کے آغاز کے آغاز کي مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامي اور ايراني قوم کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نيا سال عزت و برکت سے لبريز ہوگا اور ايراني قوم بڑي تيزي کے ساتھ ترقي و پيش رفت کي چوٹياں سر کرتے ہوئے دشمنوں کي سازشوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دے گي اور يقينا کاميابي ہماري قدم چومے گي۔

خبر کا کوڈ: 46580 - 

بد 20 March 2013 - 14:43

صدر احمدي نژاد کا پيغام کچھ يوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

اللهم عجل لوليك الفرج و العافية و النصر واجعلنا من خير انصاره و اعوانه والمستشهدين بين يديه


جشنِ نوروز اور نئے ہجري شمسي سال کے آغاز کي مناسبت سے امام زمان(عج)، رھبر انقلاب اسلامي اور ايراني قوم، خصوصا شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پيش کرتا ہوں۔

گذشتہ سال ايراني قوم کو علم و ٹيکنالوجي، صنعت، اقتصاد اور کھيل سميت مختلف ميدانوں ميں عظيم کاميابياں حاصل ہوئيں جس کا ايک نمونہ زندہ مخلوق کو خلاء ميں بھيجنے کا کامياب تجربہ تھا، اس کے علاوہ اور متعدد کاميابياں حاصل ہوئيں جن کي تفصيلي رپورٹ مناسب وقت ميں قوم کے سامنے پيش کي جائے گي۔

گذشتہ سال مغربي ممالک نے اقتصادي پابنديوں سے ايراني معيشت کو مفلوج کرنے کي ناکام کوشش کي جس ميں انہيں شکست ہوئي اور ايراني قوم اس امتحان سے بھي سرخرو ہوکر باہر نکلي۔

مجھے يقين ہے کہ يہ نيا سال عزت و برکت سے لبريز ہوگا اور ايراني قوم تمام شعبوں ميں بڑي تيزي کے ساتھ ترقي و پيش رفت کي چوٹياں سر کرتے ہوئے دشمنوں کي سازشوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دے گي۔

اميد ہے آنے والے صدارتي انتخابات ميں ايراني عوام اپني بھرپور شرکت سے دشمن طاقتوں کو مايوس کريں گے اور اس سلسلے ميں حکومت ملک ميں شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لئے راہ ہموار کر رہي ہے۔

بہرحال معاشرہ اب بھي حقيقي بہار کے انتظار ميں ہے، اور يہ بہار تب آئے گي جب امام زمان (ع) اپنے رُخِ انور سے پردہ ہٹا کر دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني ايک عالمگيرحکومت کي بنياد رکھيں گے۔



خبر کا کوڈ: 46580  

- پیغامات اورمراسلے