- ڈاکٹر احمدي نژاد اور آصف علي زرداري کا دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور
جمعرات 16 May 2013 - 10:40

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے ہم منصب آصف علي زرداري کے ساتھ ملاقات ميں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد اور آصف علي زرداري کا دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے ہم منصب آصف علي زرداري کے ساتھ ملاقات ميں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 46574 - 

جمعرات 21 March 2013 - 16:04

تفصيلات کے مطابق جشن نوروز کے چوتھے عالمي ميلے کے موقع پر صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ پاکستاني صدر آصف علي زرداري نے ملاقات کي-

اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے توانائي اور اقتصاد سميت مختلف شعبوں ميں پاک ايران تعلقات کے فروغ پر زور ديا۔

ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاکستان کے درميان تاريخي روابط کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اب بھي دونوں ملکوں کے درميان توانائي اور اقتصاد کے شعبوں ميں تعلقات کے بہتري کے کافي مواقع موجود ہيں جنہيں فعال کرنے سے دونوں ملکوں کي ضروريات پوري کي جا سکتي ہيں۔

اس موقع پر آصف علي زرداري نے ايراني قوم کو عيدِ نوروز کي مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ کوئي بھي طاقت " پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبہ" سميت پاک ايران دوستي کو متاثر نہيں کرسکتي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اب دونوں ملکوں کے درميان طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد تيز کرنے کي ضرورت ہے-



خبر کا کوڈ: 46574  

- غیرملکی دورے