- صدر احمدي نژاد کي پوپ فرانسيس اول کو مبارک باد
جمعرات 16 May 2013 - 10:39

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے پوپ فرانسيس اول کو کيتھولک عيسائيوں کے نئے مذہبي رہنما منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کي ہے۔

صدر احمدي نژاد کي پوپ فرانسيس اول کو مبارک باد

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے پوپ فرانسيس اول کو کيتھولک عيسائيوں کے نئے مذہبي رہنما منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کي ہے۔

خبر کا کوڈ: 46449 - 

جمعرات 14 March 2013 - 19:43

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترم جناب فرانسيس اول

کيتھولک عيسائيوں کے نئے مذہبي رہنما


کيتھولک عيسائيوں کے نئے مذہبي رہنما منتخب ہونے پر آپ کو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتا ہوں۔

حضرت عيسيٰ (ع) سميت تمام انبياء انسانوں کو امن و محبت کا پيغام پہنچانے کے لئے آئے تھے اور انہوں نے پرچمِ توحيد کي سربلندي، دنيا ميں عدل و انصاف کے قيام اور ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے ہر طرح کي صعبوبتيں اور مشکلات برداشت کئے۔

آج دنيا کو متعدد اقتصادي، سياسي اور ثقافتي بحرانوں کا سامنا ہے اور غيرمنصفانہ بين الاقوامي ڈھانچوں ميں اصلاح کي ضرورت سب پر واضح ہو چکا ہے اور يہ کام بين الاقوامي سطح پر اديانِ ابراہيمي کے مشترکہ تعليمات جيسے امن، آزادي، پاکيزگي، عدل وانصاف، دوستي اور رفاہ کے قيام نيز ظلم و ستم اور امتيازي سلوک کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کے ذريعہ ہي ممکن ہے۔

اميد ہے تمام ممالک عدل و انصاف کے قيام اور سماج ميں انساني اقدار کي بالادستي کے لئے کوششيں جاري رکھيں گے۔

آخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور تمام انسانوں کي سربلندي کے لئے دعا کرتا ہوں۔

محمود احمدي نژاد

صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران



خبر کا کوڈ: 46449  

- پیغامات اورمراسلے